ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں موبائل اسپتال کا قیام

وکلاء سمیت عدالت آنے والے سائیلین کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بروقت میسر ہوں گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی احکامات پر ریکسیو1122 نے ہائی کورٹ بینچ مینگورہ ( دارلقضاء ) میں موبائل ہسپتال قائم کردیا اور ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا۔ اس موبائل ہسپتال کے قیام سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں وکلاء سمیت عدالت آنے والے سائیلین کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بروقت میسر ہوں گی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بینچ کے وفد نے ایسو سی ایشن کے صدر سعید خان کی قیادت میں وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کرکے انہیں پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ میں وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے تھے۔ وفد نے وزیر اعلی سے بینچ میں ایک موبائل ہسپتال فوری طور پر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ موبائل ہسپتال کے قیام پر ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More