زلفی بخاری اسرائیل کیوں گئے؟ وضاحت کی جائے، امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ4 جولائی کو سوات جلسے کا مقصد نا اہل حکمرانوں کو رخصت کرنا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ4 جولائی کو سوات جلسے کا مقصد نا اہل حکمرانوں کو رخصت کرنا ہے، عمران خان اور اُس کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

سوات کے علاقے کانجو ٹاون شپ میں شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں  اے این پی تحصیل الپورئی کے جنرل سیکرٹری فرمان اللہ سمیت سیکڑوں افراد کی ن لیگ میں شامل ہوگئے جبکہ اے این پی کے نورحسن،فیض محمدپاپا،حاجی اسماعیل،نقش خان،نورعلی،شیرعلی نے اپنے دوستوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اُس کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ائیر پورٹ، موٹر ویز اور دیگر ملکی تنصیبات کو گروی رکھ کر قرضے لئے جا رہے ہیں جبکہ ملک کو مکمل طور پر دیوالیہ کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں گرین پاسپورٹ پر پابندی ہے ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لوگ جا سکتے ہیں لیکن پاکستان پر پابندیاں لگانے میں عمران خان سب سے آگے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ چوری سکینڈل پہ سکینڈل آنے کے باوجود جھوٹ بولا جارہا ہے،اپنے چینی چوربچانے کے لئے انتقامی کارروائی شروع کردی گئی، زلفی بخار ی کی اسرائیل میں موساد کے سربراہ سے ملاقات کے حقائق سامنے لائےجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر سی این جی اسٹیشنز کے سامنے قطاریں لگی ہیں، سسٹم میں بجلی ہونے کے باوجود بھی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہےجبکہ کوڈ ویکسین میں بھی حکمرانوں نے کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نااہل حکمرانوں کے خلاف ڈٹ کر بھگانے پر مجبور کریگی ،ہمارا مشن مہنگائی کا خاتمہ اور گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کرنا ہے اوراس ملک میں حقیقی تبدیلی صرف نواز شریف ہی لاسکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More