سیاحت کے فروغ سے ترقی و خوشحالی آئے گی، ڈاکٹر امجد

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے شموزئی سوات برج اور وہاں پر پارکوں کیلئے منتخب جگہ کا دورہ کرتے وقت میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوات کے گیٹ وے اور سب سے بڑے شموزئی برج کے تزین و آرائیش سمیت اس کے دونوں اطراف پارکس بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے منظور کروائے ہیں۔ منصوبہ پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سیاحت کو فروع دینے سے خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی و خوشحالی یقینی ہونے سمیت بیرون دنیا میں بھی امیج بہتر ہو گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے شموزئی سوات برج اور وہاں پر پارکوں کیلئے منتخب جگہ کا دورہ کرتے وقت میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد مقامی لوگوں کیلئے سیاحتی سپاٹ فراہم کرنے سمیت باہر سے آنے والے سیاحوں کو بھی سوات کے عین گیٹ وے پر تفریح و آرام کیلئے ایک نیا دلفریب سیاحتی مقام فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شموزئی برج اور جھیل کی خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو نے کیلئے یہاں کے مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کا اس خوبصورت مقام میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پر دو نئی پارکوں کی تعمیر اور برج تزین و آرائش منصوبہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں کو سیر و تفریح کے لئے دریائے سوات کے کنارے دلکش نظاروں سے مالا مال بالکل ایک نیا سپاٹ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروع دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا سیاحت کو فروع دینے سے خیبر پختونخوا میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں جس سے صوبے کی معاشی ترقی و خوشحالی یقینی ہوجانے سمیت بیرون دنیا میں بھی ملک اور صوبے کا امیج بہتر ہو گیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More