بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، عزیز اللہ گران

گران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے لینڈمافیااورکرپٹ عناصرکے خلاف اعلا ن جنگ کرکے لوگوں کی دل جیت لئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے لینڈمافیااورکرپٹ عناصرکے خلاف اعلا ن جنگ کرکے لوگوں کی دل جیت لئے ہیں وزیراعلیٰ کا اعلان جنگ سوات میں لینڈ مافیا، قبضہ گروپ اورکرپٹ سرکاری لوگوں کیلئے اصولوں پرسمجھوتہ نہ کرنے کاواضح پیغام ہے، فلور آف دی ہاؤس وزیراعلیٰ کے جرأتمندانہ خطاب پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اب ہرقسم مافیاز کے گردگھیراتنگ کردیاجارہاہے۔علی بابا اورچالیس چوروں کی شامت آگئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان کی اسمبلی اجلاس میں مافیاز اورکرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کے بارے میں خطاب کرنے پر اپناردعمل ظاہرکرتے ہوئے کیا۔عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیرمنائی گی۔ آخرکار قانون اپناراستہ خود ڈھونڈ رہے گا۔ کوئی بھی کرپٹ عناصر لینڈمافیا، قبضہ مافیا، قبرستانوں پر قبضہ کرنے والے اورکرپشن میں ملوث سرکاری لوگ اب قانون کی شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہرقسم مافیاز اورمائینز میں کسی نے کرپشن کی ہے، یاکسی نے جوبھی کرپشن کی ہے، زمردکان میں جوگھپلے کئے ہیں اوراس میں سرکاری لوگ بھی ملوث ہویاسیدوشریف قبرستان پرقبضہ کرنیوالے ہو، یااوڈیگرام کی اراضی شموزو، گوگدرہ، قمبراوررحیم آبا دکے حدود میں جتنے بھی قبرستان پرقبضہ کی ہے۔ یااراضی قبضہ کررکھاہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اوران لوگوں کی میں خود نشاندہی کرونگا، وزیراعلیٰ کوان کے خلاف کارروائی کیلئے تمام ثبوت فراہم کرونگا، سوات بھرمیں قبضہ مافیاکوبے نقاب کرنا میراہدف ہے، جن لوگوں نے سیکشن فور میں رقم وصول کی جو لوگ سرکاری اراضیات میں ٹاؤن شپ بنارہے ہیں اوروہاں سڑکیں تعمیرکررہے ہیں ان کی نشاندہی بھی وزیراعلیٰ محمودخان کوکرکے ان لوگوں کے خلاف کارروائی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے لینڈمافیااورکرپٹ عناصر کیخلاف جواعلان جنگ کیاہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اورتوقع رکھتے ہیں کہ یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔ اب کرپٹ لوگوں خواہ وہ سرکاری آفیسرز ہویانیچے عہدے پر خواہ طاقت ہوبااثرہوان کے خلاف کارروائی ہوگی ہم وزیراعلیٰ محمودخان کے اس جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں اورانشاء اللہ اس کارخیرمیں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More