پشاور ہائی کورٹ میں ورچول کورٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب

مذکورہ سسٹم کی بدولت مقدمات کی جلد سماعت ممکن ہوگی اور سفری طوالت کے مسائل بھی کم ہوں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب قیصر رشید خان نے پورے صوبے میں ورچول کورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ تقریب کا انعقاد پشاور ہائی کورٹ پشاور، منگورہ ایبٹ آباد بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان بنچز کے علاوہ صوبے کی تمام ضلعی عدالتوں میں بیک وقت ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب چیف جسٹس نے کہا کہ ورچول کورٹ سسٹم صوبے کی عدلیہ میں اصلاحات کی جانب ایک انقلابی قدم ہے اور اس کے دور رس نتائج بر آمد ہونگے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم ورچول کورٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اس سسٹم سے نہ صرف وکلاء بلکہ سائلین کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ مذکورہ سسٹم کی بدولت مقدمات کی جلد سماعت ممکن ہوگی اور سفری طوالت کے مسائل بھی کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ پورے پاکستان میں پہلا ہائی کورٹ ہے جس کے زیر انتظام پورے ہائی کورٹ بنچز اور ماتحت عدالتوں میں ورچول کورٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔ تقریب سے جناب چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس روح الامین خان، جناب جسٹس محمد ابراہیم خان، جناب جسٹس اشتیاق ابراہیم، جناب جسٹس عبدالشکور اور جناب جسٹس صاحبزادہ اسداللہ خان نے بھی خطاب کیا اور پشاور ہائی کورٹ کے تمام انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف کی انتھک محنت کو سراہا۔ منگورہ بنچ میں منعقدہ تقریب میں بار کے موجودہ اور سابقہ صدور، لاء افسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے ممبران نے بھی شرکت کی اور ورچول کورٹ سسٹم کے آغاز پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More