پی ڈی ایم نے ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے

مولانا عطاء الرحمن اور مسلم لیگ ن کےصوبائی صدر امیر مقام اور دیگر رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نا ملنے کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سوات میں چار جولائی کو پی ڈی ایم نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ کرنے کے لئے اجازت مانگی تھی جسے انتظامیہ نے ماننے اور اجازت دینے سے انکار کردیا۔ضلعی انتظامیہ  سے اجازت نا ملنے کے بعد جے یو آئی جلسہ کمیٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ گراسی گروانڈ میں ہر صورت میں کیا جائیگا۔ جی یو آئ صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن اور مسلم لیگ ن  کےصوبائی صدر امیر مقام اور دیگر رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

جس کے بعد  پی ڈی ایم سوات جلسے کے بارے اہم اعلان کیا جا ئیگا۔دوسری جانب گراسی گراونڈ کو جے یو ائی اور ن لیگ کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ،ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More