سوات میں پی ڈی ایم کا پاور شو، مریم نواز کی شرکت غیر یقینی

ر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت میں ہوگا جس میں تمام پارٹیوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  سوات میں کل اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز کی شرکت غیر یقینی ہوگئی، ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف نے جلسے میں مریم نواز کو جانے سے روک دیا ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت میں ہوگا جس میں تمام پارٹیوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ امیر مقام نے گراسی گراونڈ جلسے میں مریم نواز کی شرکت کے حوالے سے بات نہیں کی جس سے اب پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز کی شرکت کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More