سوات ،پیپلز پارٹی کا تنظیمی اجلاس بدنظمی کا شکار، فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی

کارکنوں نے تنظیمی عہدیداران پر شدید تنقید کی ، ذرائع کے مطابق عہدیداران تنقید برداشت نا کرسکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ سنگوٹہ میں پیپلز پارٹی کا تنظیمی اجلاس میں بد نظمی کا شکار ہوگیا، فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے سنگوٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا تنظیمی اجلاس جاری تھا جو تنقید کی زد میں آکر بد نظمی کا شکار ہوگیا۔ کارکنوں نے تنظیمی عہدیداران پر شدید تنقید کی ، ذرائع کے مطابق عہدیداران تنقید برداشت نا کرسکیں جس کے باعث اجلاس میں بدنظمی پھیل گئی، صوبائی صدر ہمایون خان کی موجودگی میں فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث افراتفری پھیل گئی اور اجلاس کو ختم کرنا پڑا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More