سوات ،ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی

ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس سٹینڈ ٹھیکیدارکی طرف سے شرح سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کو مستردکردیا،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات  کےٹرانسپورٹروں کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،پہیہ جام کی دھمکی، حقوق کے حصول کے لئے آخری حد تک جانے کا اعلان ،ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس سٹینڈ ٹھیکیدارکی طرف سے شرح سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کو مستردکردیا، نئی گاڑیوں کی داخلہ کومعاہدے کے خلاف ورزی قراردیدیا، اڈہ منشیوں پرپابندی نامنظور، ٹرانسپورٹ برادری آج کمشنر، ڈی سی سوات اورڈی پی او سوات سے ملاقات کے بعد آئندہ کالائحہ عمل کااعلان کریں گے، تفصیلات کے مطابق سوات ٹرانسپورٹ برادری کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرخائستہ باچامنعقد ہوا، جس میں مشتاق احمد سوات خان، اقبال باچا، حاجی فضل خالق، افضل خان، مکرم خان، سلطان خان، محمدزادہ، نصیب احمد، نصری خان، عبداللہ، پردول کاکا، بدرمنیر، محمدرحیم، محمدحسین، سلطنت خان، فضل واحد، عطاء اللہ خان، فرزندعلی اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ میں ٹھیکیدارکی طرف سے ٹرانسپورٹروں سے شرح سے زیادہ ٹیکس کی وصولی اوردیگرمشکلات پیداکرنے پربحث کی گئی اورخبردارکیاگیاکہ کسی بھی صورت اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بعدمیں ٹرانسپورٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے شرح سے زائدٹیکس نامنظور، معاہدے کے خلاف ورزی اورنئی ٹیکس گاڑیوں کی داخلہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ میں ٹھیکیدارنے ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے۔ اور شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کرکے ٹرانسپورٹروں کیلئے مشکلات پیداکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پرانے بس سٹینڈ کے منتقلی کے وقت پرمعاہدہ ہواتھاکہ نئی گاڑیوں کی داخلہ پر پابندی ہوگی، لیکن آج اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نئی سٹینڈ کوبھی مستردکرتے ہیں اورہماری منشیوں پرجوپابندی لگائے گئی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اوریہ پابندی نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کمشنرملاکنڈڈویژن، ڈی سی سوات اورڈی پی او سوات سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا، تاہم میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے خبردارکیاکہ اگرہمارے مطالبات منظورنہ کرائی گئی اورظلم کایہ سلسلہ بندنہ کیاگیاتووہ پورے ملاکنڈڈویژن میں پہیہ جام کرکے ایساہڑتال کریں گے کہ کوئی بھی پہیہ نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے حق کیلئے آخری حد تک جانے کااعلان کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More