طلبہ کو امتحانی پرچہ حل کرنے کے پورے طریقہ کار سے آگاہی ضروی ہے، پروانت خان

کثیر تعداد میں طلبہ اور ان کے والدین سمیت ماہرینِ تعلیم اور ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں نجی سکول کے زیرِ اہتمام میٹرک کے طلبہ کے لئے بورڈ کے امتحانات کے پرچہ جات حل کرنے کے حوالے سے تعلیمی سیمنار منعقد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں طلبہ اور ان کے والدین سمیت ماہرینِ تعلیم اور ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا. سمینار سے ماہرینِ تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تمام محنت کا دار و مدار تین گھنٹے کے پرچے پر منحصر ہوتا ہے، جس میں حاصل کردہ نمبرات بچوں کے مستبقل کا تعین کیا جاتا ہے۔ سمینار میں ویڈیو کر ذریعے طلبہ کو بورڈ امتحانی پرچے کی خدوخال اور حل کرنے کا طریقہ تفصیل سے بتایا گیا. تعلیمی سمینار میں  پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ، ماہرِ اطفال پروفیسر ڈاکٹر ملک ضیاء اللہ خان،  پروفیسر ڈاکٹرعظمت علی اور ممتاز ماہرِ تعلیم پروانت خان اور دیگر نے خطاب کیا. اس موقع پر بتایا گیا کہ بچوں کو چاہیے کہ پرچہ حل کرتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں. لکھائی صاف اور واضح ہونی چاہیے. غیرضروی نوٹس اور غیر متعلقہ لکھائی سے پرہیز کیا جائے۔ ممتحن کے نام کسی قسم پیغام لکھنے سے اجتناب کیا جائے. اس طرح پرچہ حل کرنے کے دوران مقررہ وقت کا حساب ضرور لگائیں. سب سے پہلے وہی سوال حل کریں جس کا جواب خوب آتا ہو۔ اپنے ساتھ پرچہ حل کرنے پین، پینسل، شاپنر، سکیل وغیرہ اچھے طرح چیک کرکے لے جائیں ۔اس طرح معمولی معمولی احتیاط سے بچوں کے قیتمی نمبرات ضائع ہونے بچ جائینگے. ماہر تعلیم نے مزید کہا کہ اس وقت طلبہ کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت ہے اور پوائنٹ کے حساب سے کم نمبرات پر میڈیکل اور انجینئرنگ کا سیٹ رہ جاتا ہے۔ اس لئے بعد میں پچھتانے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے سے احتیاط کیاجائے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More