بدنام زمانہ منشیات فروش اکبروٹ ایک پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملزم سے 1079 گرام چرس اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ کالام محمد اقبال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اکبر خان عرف اکبروٹ سکنہ کس کالام کو 1079 گرام چرس اور 20 لیٹر دیسی شراب ب سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ کالام میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ اکبروٹ کو اس سے قبل بھی کالام پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دیسی شراب اور چرس سمیت گرفتار کیاتھا۔کالام پولیس نے تمام منشیات فروشوں کو وارننگ جاری کردی ہے اور مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More