ایم پی اے عزیز اللہ گران نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا اعلان کردیا

ایم پی اے گران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں خود احتسابی عمل پر عمل پیراہونے میں سبقت حاصل کرتے ہوئے پہلے ایم پی اے کااعزاز بھی اپنے نام کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی گران خان نے گرینڈ ورکرز کنونشن میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا دبنگ اعلان کردیا، ایم پی اے گران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں خود احتسابی عمل پر عمل پیراہونے میں سبقت حاصل کرتے ہوئے پہلے ایم پی اے کااعزاز بھی اپنے نام کردیا، ورکرز کنونش میں خودکواحتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے کرپٹ حکومتی اور سرکاری لوگوں کو بھی بے نقاب کرنے کافیصلہ کرلیا۔ ایم پی اے گران خان نے ان لوگوں کو بھی بے نقاب کرنے کافیصلہ کررکھاہے، جو بظاہر تحریک انصاف کالبادہ آڑھ کر اندرونی خانہ تحریک انصاف کو دیمک کی طرح چھاٹ رہے ہو، لنڈاکی تاکالام لینڈمافیاقبضہ گروپ اورفرنٹ مینوں کے ذریعے جائیداد یں خریدنے والوں کو بے نقاب کردیاجائیگا۔

حلقہ پی کے 4کے زیراہتمام تحریک انصاف کے ورکر کنونشن میں ضلع بھرکے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں کو شرکت کی  دعوت دی جائیگی، حلقہ پی کے 4کے کارکنوں کی مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے گرینڈ ورکرز کنونشن کااعلان کردیاجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رکن اورقائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران خان نے خود کو عوامی وکارکنوں کے عدالت میں احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خود احتسابی عمل کواپناتے ہوئے سب سے پہلے خودکو احتساب کیلئے گرینڈ ورکرز کنونشن میں پیش کرونگا میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ اب ان لوگوں کو بھی بے نقاب کرونگا۔ جو بظاہرتحریک انصاف کا لبادہ اڑھ کر اندرون طور پر وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے الہ کار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ گرینڈ ورکرز کنونشن میں بعض حکومتی اور سرکاری لوگوں کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کرونگا۔ جن لوگوں نے لنڈاکی سے لیکر کالام تک اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے جائیدادیں خرید رکھے ہیں لینڈمافیاقبضہ گروپ کو وزیراعلیٰ کے اعلان کے اوراصولی مؤقف کے مطابق ان لوگوں کے چہروں سے پردہ اورنقاب اٹھاؤنگا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قبرستان پر قبضہ کررکھاہے۔سرکاری عوامی اراضیات پر قبضہ کررکھاہے۔ ان کو بھی بے نقاب کرونگا۔ اورعمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے وژن اوراصولوں پرکسی قسم کی سودے بازی نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں لائے بغیر مخصوص لوگوں کے لئے جوفنڈ خرچ کی جارہی ہے اس کو بھی منظرعام پر لائیں گے جبکہ گریوٹی منصوبہ میرے حلقہ کا ہے اسی حوالے سے اعلیٰ سطح پر ہونیوالے اجلاسوں میں محلے شریک نہیں کیاجارہاہے چارباغ تاسنگوٹہ یہ میرا حلقہ ہے اور یہاں گریوٹی منصوبہ بارے تمام ترکارروائی مکمل کی گئی ہے۔ اس صورتحال بارے میں ورکرز کنونشن میں اپنا نقطہ نظرپیش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ زمرد کان میں جو کچھ ہورہاہے اس کا پردہ چاک کرونگا۔ متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے غیرقانونی کاموں میں زمردکان سرفہرست ہے۔ دس کروڑ روپے پر ٹھیکہ دیاگیاتھا۔ اس 8 مہینے ہوگئی ہے کہ ٹھیکہ کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ دوبارہ ٹھیکہ کیلئے پچاس کروڑ روپے کاہدف رکھاگیا۔ انہوں ے کہا کہ زمردکان کے اردگرد بعض لوگوں نے اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ کررکھاہے جس پرخاموشی اختیارکی گئی ہے کرپشن کے خلاف نعرہ لگایاہے جسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مافیا کے خلاف کارروائی پر اب کمشنر اور دیگر حکام کی خاموشی بھی معنیٰ خیز ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے لاؤنگا کہ میرے حلقہ چارباغ وغیرہ میں زمینوں پر سیکشن فور لگایاجاتاہے جو پھراٹھادیاجاتاہے یہ کونسی منطق ہے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں پر ناجائیز قبضہ کرنیوالوں سمیت لینڈمافیااورحکومتی وسرکاری لوگوں کی اپنے عہدے سے ناجائیز ائدہ اٹھاکراپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے کالام اور دیگرعلاقوں میں جائیدادیں خریدنے والوں کو بھی بے نقاب کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکرز کنونشن خیبرپختونخوا کی سطح پر ایک بڑا کنونشن ہوگا۔ اور جس میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی کرپشن اورغیرقانونی قبضوں اوردیگرغیرقانونی اقدامات کو بھی کارکنوں کے سامنے رکھیں گے، جنہوں نے تحریک انصاف کا لبادہ اڑھ کر کرپشن کی تمام ترریکارڈ توڑڈالے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کالبادہ اوروزیروزیراعلیٰ محمودخان کا وفادار ساتھی ہونے کے ناطے اب بدعنوانیوں اوراقربہ پروری پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More