نواز شریف کڈنی اسپتال کے نام کی تبدیلی، ن لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

ن لیگ کے مطابق یہ اسپتال سرکاری فنڈز سے تعمیر نہیں ہوا اس کو پنجاب ٹرسٹ نے تعمیر کیاہے ، اسلئے اس کا نام بھی ٹرسٹ رکھے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پنجاب ٹرسٹ کی جانب سے تعمیر ہونے والے نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہیں۔ نام تبدیلی کی منظوری صوبائی حکومت کی کابینہ اجلاس میں دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کی کابینہ کی جانب سے سوات میں قائم نواز شریف کڈنی اسپتال  کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے،کڈنی اسپتال کو اب سوات کڈنی اسپتال کے نام سے لکھا اورپکارا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی زندہ شخص کے نام پر اسپتال منسوب نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب ن لیگ نے حکومتی فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ن لیگ کے مطابق یہ اسپتال سرکاری فنڈز سے تعمیر نہیں ہوا اس کو پنجاب ٹرسٹ نے تعمیر کیاہے ، اسلئے اس کا نام بھی ٹرسٹ رکھے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More