چارباغ اور خوازہ خیلہ کے مکینوں کے سیکشن فور کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گریویٹی سکیم کے لئے سیکشن فور کے زریعے زرعی زمین حاصل کرنے کی بھرپور مخالفت کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ اور خوازہ خیلہ کے مکینوں کا زمینوں پر سیکشن فور کے خلاف مظاہرہ، ہزاروں لوگوں کے کاشت کی زمین کو خراب نہیں ہونے دینگے ،مظاہرین۔ چارباغ اور خوازہ خیلہ کے مکینوں کا چارباغ دارالعلوم میں ہنگامی جرگہ منعقد ہوا، جرگے میں ایشیاء ترقیاتی بینک کے مدد سے مینگورہ کے لئے پانی کے گریویٹی سکیم کے لئے سیکشن فور کے زریعے زرعی زمین حاصل کرنے کی بھرپور مخالفت کی گئی، جرگے سے مقامی رہنما نویداقبال عرف شال دا نے کہاکہ ضلعی انتظایہ چارفٹ پائپ کے لئے چھ فٹ زمین لے رہی ہے۔ جوکہ خوازہ خیلہ سے مینگورہ تک تقریبا سترہ سو سے زائد خاندانوں کے زمینوں سے گزرے گی جس سے ان کی قابل کاشت اور آبادی کے زمین تباہ ہوجائیگی انہوں نے کہاکہ حکومت دریائے سوات کے کنارے پائپوں کو بچھائے تاکہ عوام کا کم سے کم نقصا ن ہو۔ سابق ناظم سہراب خان نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ سکیم ناقابل منظور ہے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے اس لئے اس کے بھر مخالفت کی جائیگی، خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی رہنما سیراج خان نے کہاکہ ہم حکومت سے پرامن طریقے سے اسکیم میں تبدیلی چاہتے ہیں پانی مینگورہ عوام کا حق مگر اس کے لئے ہزاروں لوگوں کو متاثر کرنا انصاف نہیں اگرحکومت نے ہمارا مطالبہ نہیں مانا تو ہم سڑکوں پر نکل آئینگے، اس سلسلے میں سوات میں ڈبلیو ایس ایس سی کے سی اوشیدامحمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس سکیم سے مینگورہ کے سات لاکھ سے زائد آبادی کو چوبیس گھنٹے صاف پانی فراہم کرنا ممکن ہوجائیگی۔ گرویٹی اسکیم کو وزیراعلی خیبر پختون خوا کے ذاتی دلچسپی کی وجہ سے منظورہ ہوا ہے۔ اس کے لئے ایشیاء ڈیولپمنٹ بینک نے سترہ ارب روپے دئے ہیں ، اسکیم میں آنے والے تمام زمینوں کا معاوضہ سیکشن فور کے زریعے نہیں بلکہ مارکیٹ ریٹ کے زریعے ادا کی جائیگی جس کے لئے سٹیٹ بینک کے خصوصی ٹیم نے سروے مکمل کیاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More