مینگورہ ، بارش کے بعد کسی منتخب عوامی نمائندے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا

حکومتی ذمہ داروں نے آنکھیں بند رکھی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں بارش،سیلابی ریلے اورطغیانی،دوسرے روز بھی کسی ایم پی اے یاایم این اے نے متاثرہ علاقوں کادورہ نہیں کیا،عوام کا حکومت پرسے اعتماد اُٹھ گیا،شہاب نگر کے عوام مسیحاکے منتظر،مینگورہ شہر میں دو دنوں سے مسلسل بارشوں کے باعث ندی نالوں کا پانی رہائشی مکانات میں داخل ہورہاہے جس کے سبب لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام میں مصروف ہیں تاہم دو دن گزرنے کے باوجود بھی کسی بھی ایم پی اے،ایم این اے یا دیگرذمہ داروں نے متاثرہ علاقوں کا رخ نہیں کیا،حالیہ بارشوں سےمحلہ شہاب نگر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں پر پانی گھروں میں داخل ہوا جبکہ پورامحلہ زیرآب آگیامگر حکومتی ذمہ داروں نے آنکھیں بند رکھی ہیں جس کے سبب عوام کا حکومت پرسے اعتماد اٹھنے لگا ہے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More