محکمہ فوڈ کی جانب سے مینگورہ شہر میں دکانوں کی چیکنگ

عوام کو معیاری اشیاء اور مقرر شدہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے مختلف بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر فوڈ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول جواد علی خان کے زیر نگرانی محکمہ فوڈ کے ٹیم نے مینگورہ سٹی میں قصائیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی ۔ ڈائریکٹر فوڈ کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول جواد علی خان کے زیر نگرانی محکمہ فوڈ کے ٹیم نے مینگورہ شہر میں قصابئوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں کی چیکنگ کی، سرکاری ریٹ سے زیادہ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور جرمانے عائد کر دئے اور سختی سے ہدایت بھی کی کہ سرکاری نرخ سے تجاوز  کرنے والوں اور ناقض اشیائے خوردونوش کی فروخت پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی محکمہ فوڈ کی افسران نے سختی سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ناقص اشیائے فروخت کے خلاف مہم جاری رہے گی اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں عوام کو معیاری اشیاء اور مقرر شدہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے مختلف بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More