مٹہ، رکشہ اور ڈمپر میں تصادم، ایک جاں بحق،دو زخمی

تحصیل مٹہ میں خوازہ خیلہ روڈ پر رکشہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مٹہ میں خوازہ خیلہ روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں خوازہ خیلہ روڈ پر رکشہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں فرمان علی سکنہ باسخیلہ جاں بحق اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More