سوات،پی ٹی آئی کے سابقہ ناظم کا پیپر کون دے رہا تھا؟کیا کنٹرولر پر سیاسی دباؤ تھا؟

سابقہ ناظم گٹ چاتوڑیا جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہیں نے اپنے سیکنڈ ائیر کے پیپر میں مبینہ طور پر اپنی جگہ دوسرے شخص بٹھایا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مٹہ کے علاقہ گٹ شور میں سابقہ ناظم پی ٹی آئی کی مبینہ جعل سازی ، سیکنڈ ائیر پیپر میں اپنی جگہ دوسرے بندے کو بٹھا دیا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرولر امتحانات نے پیپر دینے والے شخص کو پکڑ کر پیپر کینسل کردیا تھا، تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ دباؤ کے باعث معاملے کو رفع دفع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ گٹ شور کے ہائی سکول میں سابقہ ناظم گٹ چاتوڑیا جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہیں نے اپنے سیکنڈ ائیر کے پیپر میں مبینہ طور پر اپنی جگہ دوسرے شخص بٹھایا تھا ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے پیپر میں مذکورہ ہال پر کنٹرولرامتحانات نے شک کی بنیاد پر اُس شخص کو پکڑ کر اُس کا پیپر کینسل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ حکومتی نمائندوں کے مبینہ دباؤ کے باعث معاملے کو رفع دفع کردیا۔ اس حوالے سے کنٹرولر سوات بورڈ نے بیان جاری کیا تھا کہ سوشل میڈیا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مذکورہ حال میں امتحان احسن طریقے سے جاری ہے  اور عبدالرحیم نامی طالب علم کے خلاف پہلے ہی دن سے سپرنٹنڈنٹ نے کارروائی کی تھی۔ اس حوالے سے بعد ازاں مذکورہ علاقہ کے مشران نے پریس کانفرنس کی اور واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ مشران کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد امتحانی حال میں طلبہ و طالبات کو ذہنی دباؤ کا سامنا ہے خاص کر فی میل سٹوڈنٹس کی تلاشی لی جاتی ہے ان کے چہرے چیک کئے جاتے ہیں کیونکہ سکولوں کی کمی کی وجہ سے مذکورہ حال میں میل اور فی میل سٹوڈنٹس ایک ساتھ امتحان دے رہے ہیں ۔ علاقہ مشران نے واقعے کی انکوائری اور فی میل سٹوڈنٹس کے لئے الگ امتحانی حال کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More