نواز شریف کڈنی اسپتال کا نیا نام میانگل عبدالحق جہانزیب کڈنی اسپتال

سیکرٹری ہیلتھ نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کے پالیسی گائڈ لائنز کے مطابق کسی بھی شاہراہ،ادارے یا گلی کا نام کسی زندہ انسان کے نام پر نہیں رکھا جا سکتا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت نے سوات سنگوٹہ میں نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر دیا۔نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام سوات کڈنی اسپتال رکھ دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔صوبائی حکومت کے ایسٹبلیشمنٹ اور ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنیٹ ونگ نے منگلور سوات میں نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرکے سوات کڈنی اسپتال رکھ دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختوخواہ نے نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام سوات کڈنی اسپتال رکھنے کی تجویز دی جس پر کابینہ اجلاس میں بحث ہوئی، سیکرٹری ہیلتھ نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کے پالیسی گائڈ لائنز کے مطابق کسی بھی شاہراہ،ادارے یا گلی کا نام کسی زندہ انسان کے نام پر نہیں رکھا جا سکتا۔جس کے بعد فورم میں اسپتال کا نام تبدیل کرکے والی سوات کے نام پہ میانگل عبدالحق جہانزیب کڈنی اسپتال سوات کی منظوری دے دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More