‏ عید الاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کی خصوصی آگاہی مہم

جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کے لئے لوگوں میں بائیو ڈیگریڈیبل شاپرز اور پمفلیٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عید الاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر  عوام کی اگاہی کے لئے  بینرز لگائے گئے ہیں۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے مختص کردہ پوائنٹس کی نشاندھی اور جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کے لئے لوگوں میں بائیو ڈیگریڈیبل شاپرز اور پمفلیٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

صفائی ستھرائی اور کلیکشن پوائنٹس کی شناخت کے بارے میں شہر کے مختلف جگہوں میں بینرز لگائے  گئے ہیں ،صفائی سے متعلق آگاہی کے پیغامات ٹی وی ، کیبل ، ریڈیو اور اخبارات  پر دکھائے جائیں گے۔ عید الاضحی صفائی مہم کے بارے میں اعلان کے لئے سوزوکی پک اپ  لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ شہر بھر میں عید سے پہلے چلائی جارہی ہے ۔  عید الاضحی مہم کے بارے میں پمفلیٹس شائع کیے گئے ہیں اور عوام میں تقسیم کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More