مالم جبہ انٹری فیس 500 روپے مقرر، سیاحوں کا مالم جبہ سے بائیکاٹ، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

سیاحوں کا کہنا ہے کہ 500 روپے انٹری فیس سے سیاحت کو شدید نقصان پہنچے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیاحوں کے بری خبر سامنے آگئی، مالم جبہ انٹری فیس 500 روپے مقررکردی گئی جس کے باعث ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں نے مالم جبہ سے بائیکاٹ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملم جبہ انٹری فیس 300 روپے سے 500 روپے مقرر کردیا گیا ہے اورانتظامیہ 500 روپے انٹری فیس کے نام پر سیاحوں کو لوٹ رہے ہیں، سیاحوں کا کہنا ہے کہ 500 روپے انٹری فیس سے سیاحت کو شدید نقصان پہنچے گا۔سیاحوں نے وزیراعلی محمود خان اور ڈپٹی کمشنر سوات  سے نوٹس لینے او سیاحت کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ مالم جبہ500 روپے انٹری فیس پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے،اسسنٹ کمشنر نے مالم جبہ ریزارٹ کے انتطامیہ کو انٹری فیس کم کرنے کے لئے بلالیا  ہے،مالم جبہ ریزارٹ کی انتظامیہ منگل کے روز بورڈ اجلاس میں انٹری فیس کو دوبارہ 300 پر لانے کے لئے بحث کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر انٹری فیس کم نہ ہوئی تو پھر ضلعی انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا اور محکمہ سیاحت سے اہم مسئلے پر بات کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More