کالام میں پٹرول پمپ مالک کے خلاف ایکشن، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اے سی بحرین ہدایت اللہ کی ہدایت پر بحرین پولیس نے مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے اسپین گل اور پشمال میں واقع پمپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کالام میں سات سو روپے فی لیٹر فروخت کرنے والے پمپ مالک کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر نے مقدمہ درج کرلیا،سوات کے علاقے کالام میں ایک پمپ میں سات سو روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا جس کی ویڈیوایک سیاح نے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعداے سی بحرین ہدایت اللہ کی ہدایت پر بحرین پولیس نے مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے اسپین گل اور پشمال میں واقع پمپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...