سوات میں ڈکیت گروپ کے دو ارکان گرفتار، ملزمان نے مالم جبہ اور کالام میں سیاحوں کو لوٹا تھا

ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کی بڑی کاروائی، کالام اور ملم جبہ روڈ پر سیاحوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروپ کے دو ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 94000پاکستانی کرنسی برآمدکرلی گئی۔پولیس کے مطابق 11-06-2021کو تھانہ بمقام پشمال علاقہ تھانہ بحرین، حدود تھانہ مدین اور حدود تھانہ چارباغ میں راہزنی کی واردات ہوئی تھی، جس میں صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ سے آئے ہوئے سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور سیاحوں سے نقد رقم اور موبائل فونز چھین کر نامعلوم ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو چکے تھے۔

وقوعات کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات دلاور خان بنگش نے فوری طور پر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کی نگرانی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی، انوسٹی گیشن ٹیم میں ایس پی آپر سوات درویشن خان، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان، ڈی ایس پی سرکل مدین فضل سبحان، ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ، ایس ایچ اُو تھانہ بحرین شامل تھے۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گروپ تک رسائی حاصل کی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق افغانستان سے ہیں اور ایک بین الاضلاعی جرائم پیشہ گروپ ہیں جو دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، دوران تفتیش گرفتار ملزمان اسلم ولد محمد ابراہیم اور جاوید ولد خوگیانڑے ساکنان افغانستان حال شاہ گرام مدین کے قبضے سے چارباغ میں کئے گئے راہزنی کی رقم 54000 اور تھانہ بحرین کے حدود میں راہزنی کی رقم 40000 روپے برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بھی نشاندہی کی جن کی گرفتاری کے لئے بھر پور کوشش جاری ہیں جلد از جلد اُن کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More