سیدو شریف پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کوگرفتار کرلیا

مذکورہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف پولیس کی اہم کارروائی میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق سیدو شریف پولیس نے کارروائی کے دوران  موٹر سائیکل چوری کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے اور مزید برآمدگی متوقع ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان یاسین،عماد اور یوسف علی کا تعلق گل کدہ سے ہیں۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...