سوات میں یوم غازیان پولیس جو ش وخروش سے منایا گیا، غازی پولیس اہلکاروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

غازیان پولیس کو منانے کے لیے ہر سال یکم اگست مقرر کر دی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر آج یکم اگست یوم غازیان پولیس انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا،ملاکنڈ ریجن بھر کے غازیان پولیس کی جرات اور دلیری کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام، دلاور خان بنگش ڈی پی او سوات اور دیگر پولیس افسران اور جوان شامل تھے۔ڈویژن بھر کے پولیس غازیوں کی جرات اور دلیری پر سلامی پیش کی گئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر آج جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل سوات میں یوم غازیان پولیس کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی، ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات دلاور خان بنگش کے علاؤہ کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے غازیان پولیس کو ان کی بہادری اور دلیری کے اعتراف میں توصیفی سرٹیفکیٹ دیے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس خطے میں جو امن کی فضاء قائم ہے تو یہ ان جوانون کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبرپختونخواہ نے غازیان پولیس کی بہادری اور دلیری کو یاد کرنے کے خاطر ایک احسن قدم اٹھا کر ہر سال یکم اگست یوم غازیان پولیس منانے کا حکم دیا۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہمارے جوان، دشمن کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہوکر دشمن کی گولی کو اپنے سینے پر لگائی لیکن ملک دشمن عناصر کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام غازیان پولیس کی مسئلے مسائل سن کر بروقت ان کی ازالہ کریں گے کیونکہ پولیس فورس کی اصل اثاثے یہی افسران اور جوانان ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے تمام غازیان پولیس کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ انشاللہ آئندہ بھی اس طرح دلیری اور بہادری سے ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ کو دیکھا جائے  تو دنیا کی کوئی پولیس فورس خیبر پختونخوا پولیس کے غازیوں، شہیدوں، صابروں اور شاکروں کی اس فورس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس فورس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی قربانی سپاہی سے لیکر ائی جی تک ہر رینک کے افیسران نے دی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور جاری رہیگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبرپختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک احسن قدم اٹھا کر غازیان پولیس کو منانے کے لیے ہر سال یکم اگست مقرر کر دیا۔ آج ہم جس پر امن معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں یہ خیبرپختونخواہ پولیس کی شہیدوں اور غازیوں کی خون کی مرہون منت ہے۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے غازیان پولیس کیساتھ ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More