عمران خان کی حکومت مارشل لاء سے خطرناک حکومت ہے، میاں افتخار حسین

میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی بذات خود اسٹبلشمنٹ کی پارٹی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے، پی ٹی آئی بذات خود اسٹبلشمنٹ کی پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقہ مرغزار میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین بھی موجود تھے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی بذات خود اسٹبلشمنٹ کی پارٹی ہے اور اگر عمران چلے جائیں تو پھر بھی پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کی پارٹی رہے گی،

انہوں نے کہا کہ گلگت اور اس کے بعد کمشیر میں اپنی پارٹی سمجھ کر سپورٹ کیا گیا، ہم سمجھتے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ غیر جانبدار رہے، ادارے اگر غیر جانبدار رہے تو ملک چلے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوا پروزراء کے متضاد بیانات آئے یہ خطرناک صورت حال اب سفارتکاربھی غیر محفوظ ہیں۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار تبدیل نہ کیا تو پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑیں۔پی ڈی ایم نے اتحاد کی بجائے پارٹی سمجھ کر شوکاز نوٹس دیا،پی ڈیم ایم کا ایجنڈا جعلی حکومت کو ختم کرنا تھا۔انہوں نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے کہا کہ اگر اسٹبلشمنٹ مداخلت نہ کرے تو اے این پی جیت جائے گی،ایک سیٹ جیتنے والے راتوں رات وزیر اعظم کیسے بنے سب جانتے ہیں، پاکستان کی تاریخ شاہد ہے کسی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی،عمران خان مہنگائی اور ناکامی کی بنیاد پر وقت سے پہلے الیکشن کریں گے،عمران خان کی حکومت مارشل لاء سے خطرناک حکومت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More