کبل پولیس کی کارروائی،دو کلو گرام چرس برآمد،ملزمان گرفتار

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ کبل میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج درجسٹرکئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات نارکاٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی کارروائی، 1962گرام چرس برآمد، دو منشیات فروش گرفتارکرلئے گئے۔صوبائی پولیس آفیسر معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے تشکیل کردہ (NET) ٹیم نے ڈی ایس پی کبل بادشاہ حضرت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کبل اعجاز باچا نے (NET) ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر1962گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے،گرفتار منشیات فروشوں نیاز احمد عرف قلفے سکنہ سیر سینی اور صابر محمد ساکن گل جبہ شامل ہیں۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ کبل میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج درجسٹرکئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More