کالام، فضل احمد کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار کرلیا گیا

کالام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران سکنہ مٹلتان کو گرفتار کرلیا اور حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مٹہ کے رہائشی فضل احمد کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام میں گزشتہ دنوں فضل احمد سکنہ مٹہ کو قتل کیا گیا تھا جس کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا کہ ملزم جو کہ نامزد ہے اُسے گرفتار کیا جائے۔ گزشتہ روز کالام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران سکنہ مٹلتان کو گرفتار کرلیا اور حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...