بیروزگاری اورکمرتوڑمہنگائی تحریک انصاف کی تبدیلی کی شروعات ہیں، مولانا عطاء الرحمان

ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی کے ضلعی دفتر مینگورہ امانکوٹ میں جمعیت علماء اسلام سوات کے مجلس عاملہ اورتحصیلوں کے امراء ونظماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے امیرمولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہرمحاذ پر مکمل ناکام ہوچکی ہے، موجودہ حکومت سے کسی خیرکی توقع عبث ہے، آئندہ بلدیاتی اورعام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پی ڈی ایم کی جاری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی، حکومت نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے۔ بڑھتی ہوئی بیروزگاری اورکمرتوڑمہنگائی تحریک انصاف کی تبدیلی کی شروعات ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی کے ضلعی دفتر مینگورہ امانکوٹ میں جمعیت علماء اسلام سوات کے مجلس عاملہ اورتحصیلوں کے امراء ونظماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جے یوآئی صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش جے یوآئی کے ضلعی امیرقاری فتحت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جمعیت علماء اسلام سوات کے سینئرنائب امیرمولانا حجت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سیدقمر، ڈاکٹرامیرزادہ اوردیگربھی موجود تھے۔ صوبائی امیرمولانا عطاء الرحمان نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پر جے یوآئی سوات کے ذمہ داروں اورجماعتی کارکنوں کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ جے یوآئی ایک مضبوط سیاسی ومذہبی قوت ہے۔ جوحقیقی معنوں میں اس ملک کی سیاست میں ایک کلیدی کرداراداکررہاہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی اورعام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، لوگوں کے رجحان جے یوآئی کی طرف بڑھ رہا ہے اور پی ڈی ایم کے جاری تحریک کومنطقی انجام تک پہنچایاجارہاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More