جرگہ کے وفد کا ڈی آئی جی اور کمشنرسے ملاقاتیں

امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) امن جرگہ وفد کا کمشنر اور ڈی آئی جی سے ملاقاتیں، اتروڑ اور کالام تنازعے پر تفصیلی گفتگو۔پختونخواہ امن جرگہ کے وفد نے صوبائی چئیرمین سید کمال شاہ باچا کی قیادت میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر علی شاہ اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور افریدی سے ان کے دفتروں میں الگ الگ ملاقاتیں کئیں۔ اتروڑ اور کالام تنازعہ پر تفصیلی گفتکو کرتے ہوئے سوات کوہستان میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں جرگے کے ساتھ مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے، جرگہ مشران کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور علاقے میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ اور ڈی آئی جی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ جرگہ اعلامیے کے تمام قانونی نکات کو تسلیم کرے گا اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر اور ڈی آئی جی نے کالام اور اتروڑ تنازعے میں اہم کرداد پر پختونخوا امن جرگہ، دیر کوہستان، انڈس کوہستان، گجرگبرال، مٹلتان اور پشمال کے مشران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ امید ہے جرگہ علاقے میں تمام دیگر تنازعات کو بھی حل کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دے گا۔

وفد میں امن جرگہ و پشکلاوتی چارسدہ کے صدر حاجی ابراہیم خان مہمند ایڈوکیٹ، ترجمان امن جرگہ و ڈائیریکٹر (PIHRC) عابد یوسفزئی، امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر رحمت دین صدیقی، ترجمان ملاکنڈ ڈویژن گوہر علی، حبیب رسول اور دیگر عہدیداروں وجرگہ مشران شامل تھے۔ کمشنر اور ڈی آئی جی کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال میں پولیس اور ریاستی اداروں، مقامی مشران اور امن جرگہ کے باہمی تعاون سے تمام تنازعات کو جڑ سے حتم کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ افسران بالا نے ریاستی اداروں کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی آئی جی کے ساتھ امن جرگہ وفد کا تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد چئیرمین امن جرگہ سید کمال شاہ باچا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کالام اور اتروڑ کے مشران سے گرینڈ جرگہ فیصلے تک پرامن اور جرگہ اعلامیہ کے خلاف ورزی سے دور رہنے کی اپیل کی اور بتایا کہ کسی قسم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ جرگہ اور انتظامیہ مل کر کاروائی کرے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More