کمشنر ملاکنڈ ڈویژن زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس میں ضلع سوات میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدوشریف میں ضلع سوات کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کی خصوصی شرکت۔ ضلعی محکموں کے سربراہان و نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع سوات میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زرعی ترقی، صحت و تعلیم، آمدورفت میں آسانی کے منصوبے، صاف پانی کی ترسیل و فراہمی، کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ، ریسکیو سروسز کی توسیع، مختلف یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے قیام میں پیشرفت اور دیگر منصوبے زیر بحث ائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کے لئے ان علاقوں میں متعدد منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اعلی تعلیم کے شعبے میں مختلف یونیورسٹیوں کے لئے کیمپس تعمیر کرنے میں پیشرفت ہوئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے، اسی طرح ڈگری کالجز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صحت کی خدمات کے سلسلے میں ہسپتالوں اور دیگر سہولیات کی تعمیر پر بھی پلان کے مطابق پیش رفت جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں آب نوشی اور زرعی ترقی کیلئے بھی متعدد منصوبے تکمیل کے مرحلے میں ہیں جبکہ کھیل اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کی سہولیات میں بہتری پر کام ہو رہا ہے جسمیں ضلع کے پہلے ہاکی ٹرف اور سکواش کورٹ کی تعمیر قابل ذکر ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے اور کاموں کا معیار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More