ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )یوم آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کے لازوال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہر پاکستانی کو محنت، لگن اور خلوص نیت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کرنا چاہئے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسکی قدر کرنی چاہئے۔ 14 اگست قےام پاکستان اور ملک کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ جو طاقتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More