سواتی قوم ایسوسی ایشن کا یوم آزادی کے حوالے سے ریلی و پرچم کشائی

تقریب میں ملی نغمے خاکے اور تقاریر پیش کی گئی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بر اسالہ میں سواتی قوم ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم آزادی جوش و خروش سے منائی گئی۔اس موقع پر ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ ریلی کے بعد ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں فرمان علی سوات صدر سواتی قوم ایسوسی ایشن،شعیب محمد سواتی،محمد زادہ،رحمانی گل استاد،احسان اللہ سواتی،جان شیر خان سواتی،رضا خان سواتی،شعیب،ملک ملک باچا زرین،جان عالم ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر دوست محمد خان سمیت سکول کے بچوں اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔تقریب میں ملی نغمے خاکے اور تقاریر پیش کی گئی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج ہماری آزادی کا دن ہمیں تاریخی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ پاکستان کی سالمیت اور بقاء ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More