موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، امیر مقام

بلدیہ ٹاون،مواچھ گو ٹھ میں دھماکے میں سوات سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افرادکی شہادت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کراچی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بلدیہ ٹاون،مواچھ گو ٹھ میں دھماکے میں سوات سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے متعدد  افرادکی شہادت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے، اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند کرے، خواتین اور معصوم بچوں سمیت بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے درندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، واقعے پر بے حد دکھ ہے دہشت گردی کے افسوس ناک واقعات میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ ہے قائد نواز شریف کے دورمیں دہشت گردی پر قابو پایاگیا، آج پھر دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،متاثرہ خاندانوں کی ہر قسم کے داد درسی کی جائے، ان کے غم میں شریک ہیں اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جواررحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرجمیل دے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More