بنڑ پولیس نے معمولی چالان کے بجائے مجھے مجرم قرار دے دیا، پرنس فضل حق

معمولی غلطی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مجھے روک کر چابی لی اور موجود لوگوں سے مجھ پر تشدد کروایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )شانگلہ کے علاقے لیلونئی کے رہائشی پرنس فضل حق نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس نے معمولی غلطی پر چالان کے بجائے مجھے مجرم قراردیکر ایف آئی آردرج کروائی۔بنڑ پولیس نے بھی پیٹی بھائی کا ساتھ دیکر ہمیں حوالات میں بند کرکے ہماری رپورٹ بھی درج نہیں کرائی۔مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرنس فضل حق نے کہاکہ چودہ اگست کو ٹریفک رش کے دوران سبقت کی معمولی غلطی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مجھے روک کر چابی لی اور موجود لوگوں سے مجھ پر تشدد کروایا۔مجھ سے سات لاکھ روپے گم ہوگئے اور ایپل واچ موبائل ٹوٹ گیا۔اس کے باوجود ہم پر ایف آئی آردرج کراکرپانچ سالہ بچے سمیت حوالات میں بند کرایااور ہمیں مجرم قراردینے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ میں بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں اورپرامن شہری ہوں ۔لیکن میرے گاؤں میں بڑے بڑوں سے جائیداد کے تنازعات ہیں جس کا مجھے بدلہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمودخان اور آئی جی کے پی معظم انصاری جاہ سے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرکے میری دادرسی کی جائے اور ج مجھے فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے بصورت دیگر وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائےگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More