جہانزیب کالج کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوشن کا درجہ دیا جائے گا، نجکاری نہیں ہو رہی، سپیشل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ

کیمٹی میں جہان زیب کالج کےپرنسپل بھی ممبر ہے اگر ان کو کوئی تحفظات ہے تو ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنے تحفظات سے اگاہ کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سپیشل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ محمد خالق کاکا نے کہا ہے کہ تاریخی جہان زیب کالج کی نجکاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ڈرافٹ میں کہی نہیں لکھا کہ کالج کی نجکاری ہو رہی ہے،جہان زیب کالج کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی خواہش کے مطابق کالج کو ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹویشن کا درجہ دیا جا ئے گا جس کے لئے کیمٹی تشکیل دے دی گئی،انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں سرکاری ملازمین، اساتذہ کی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ طالب علموں کی فیس سٹرکچر کو چھیڑا جائے گا۔تشکیل کردہ کیمٹی میں جہان زیب کالج کےپرنسپل بھی ممبر ہے اگر ان کو کوئی تحفظات ہے تو ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنے تحفظات سے اگاہ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More