فضل حکیم خان کا سنٹرل اسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا گیا

فضل حکیم خان نے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے دورے کے موقع پر مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ،ڈاکٹر اصغر خان اورکیجولٹی انچارچ طارق خان ان کے ہمراہ تھے چیئرمین ڈیڈیک نے ہسپتال میں صحت کی سہولیات اور عوام کو فراہم کردہ علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔فضل حکیم خان نے دورے کے دوران کیجولٹی میں ریڈیالوجی یونٹ، او پی ڈی اور دیگر یونٹوں کا معائنہ کیا جبکہ سینڑل ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ چیئرمین ڈیڈیک نے علاج معالجے کے حوالے سے مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں۔ مریضوں نے ہسپتال میں موجود علاج کی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض تیمارداروں نے مسائل ومشکلات سے بھی چیئرمین کو آگاہ کیا۔ فضل حکیم خان نے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More