بلوگرام، بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی معمولی تکرار پر دونوں گھرانوں کی لڑائی ہوئی جس کے باعث ملزم نے فائرنگ کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بلوگرام کے محلہ دولت خیل میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ بلوگرام محلہ دولت خیل میں ملزم نعیم ولد کشور نے امین خان ولد علی حیدر پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ رحیم آیاز خان ہمراہ پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم نعیم ولد کشور سکنہ محلہ دولت خیل کو الہ اقدام قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی معمولی تکرار پر دونوں گھرانوں کی لڑائی ہوئی جس کے باعث ملزم نے فائرنگ کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More