مینگورہ، لاپتہ ویٹر کی لاش برآمد، 17 سالہ نوجوان 22 اگست سے لاپتہ تھا

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی اور رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس پر لاپتہ ویٹر کی لاش بر آمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق17 سالہ  محمد زہیب ولد محمد حکیم سکنہ ازاخیل  جو جی قربان ریسٹورنٹ بائی پاس میں ویٹر تھا ،22 اگست کو لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش بدھ کے روز بائی پاس روڈ پر میزبان ہوٹل کے عقب میں بر آمد کرلی گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی اور رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...