کانجو ٹاون شپ میں سوئی گیس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، مراد سعید

کانجو ٹاؤن شپ میں گیس کی فراہمی کے لئے 30کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے اور بہت جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاہے کہ کانجو ٹاؤن شپ میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے اور جلد اس اہم منصوبے پر کام شروع کردیاجائے گا۔ٹاؤن شپ میں پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ایکشن کونسل سوات کے نمائندہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفد نے صدر رحیم شاہ خان کی قیادت میں  وفاقی وزیر مرادسعید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد کے اراکین نے وفاقی وزیرکو کانجو ٹاؤن شپ میں سوئی گیس کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانجو ٹاؤن شپ میں گیس کی فراہمی کے لئے 30کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے اور بہت جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔باؤنڈ ری وال،پانی،سڑکوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More