سوات پولیس کا کریک ڈاون، 8 کلو چرس و اسلحہ بر آمد، اٹھارہ افراد گرفتار

کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ منگلور، تھانہ کبل، تھانہ سیدو شریف، تھانہ چارباغ، تھانہ مٹہ، تھانہ مینگورہ پولیس نے متعدد منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کی سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری، کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ منگلور، تھانہ کبل، تھانہ سیدو شریف، تھانہ چارباغ، تھانہ مٹہ، تھانہ مینگورہ پولیس نے متعدد منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 8771گرام چرس، 178گرام  آئس برآمد کر لی جبکہ دیگر کاروائیوں میں 6عدد پستول،119عدد کارتوس، 1عدد کلاشنکوف نما رائفل، 1عدد بندوق 12بور برآمد کرلی اور منشیات فروشوں سمیت اسلحہ رکھنے کے جرم میں اٹھارہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج درجسٹر کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More