منگلور بشبنڑ میں غریب خاندان پر تشدد، فضل حکیم خان نے نوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، ظلم و نا انصافی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ بشبنڑ میں بااثر افراد کی جانب سے غریب خاندان پر تشدد اور ان کے گھر کو مسمار کرنے کے خلاف ڈیڈک چئیرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے نوٹس لے لیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ بشبنڑ میں غریب خاندان اور خاص کو خواتین پر تشدد ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں، انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی فوری انکوائری کی جائے گی اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، ظلم و نا انصافی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More