چترال لوئر کےوفد کی فضل حکیم خان سے ملاقات

فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ڈیڈک دفتر سیدو شریف میں ضلع چترال لوئر کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں چترال لوئر سے پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئر رہنما حاجی سلطان، عبد الرزاق، حاجی گل نواز، فاروق علی شاہ، شجاع احمد، یوتھ صدر لوئر چترال شفیق احمد، نظیر اللہ اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر وفد سے گفتگو میں فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ضلع چترال کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے روڈ منصوبوں پر کام کا آغاز ہو رہا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے چترال اضلاع میں نہ صرف امدورفت کے مسائل حل ہونگے بلکہ ضلع میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ ان کا وفد سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قیادت عوامی مسائل کے نشاندھی اور حل کیلئے مستعدی سے کام کر رہی ہے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ چترال کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے اور وہ قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چترال اضلاع میں سیاسی بیداری میں کردار ادا کریں۔ فضل حکیم خان نے سوات دورہ کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ملاکنڈ اور صوبائی سطح پر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More