مہنگائی اور بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے خلاف سپین خان کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مسائل کا حل حکومت کے خلاف باہر نکلنے میں ہیں جب تک ہم ایک آواز نہیں ہو جاتے ہمارے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نشاط چوک میں مہنگائی اور بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سابقہ جنرل کونسلر و سماجی شخصیت سپین خان سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ سوات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بچوں کے ساتھ ذیادتی کے تین واقعات رونما ہوئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوانین تو پاس کئے ہیں لیکن عمل درآمد نا ہونے کی وجہ سے ملزمان رہا ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سخت سے سخت قوانین پاس کرنے چاہئے اور مجرموں کو سر عام پھانسی دینی چاہئے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکیں، انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی چمڑی ادھیڑ کر رکھ دی ہے، گھی، آٹے، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے منتخب نمائندے وزارتوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، جس کے پاس اپنے خرچے کے پیسے نہیں ہوتے تھے آج لکژری گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مسائل کا حل حکومت کے خلاف باہر نکلنے میں ہیں جب تک ہم ایک آواز نہیں ہو جاتے ہمارے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More