پہلی پوزیشن حاصل کرنا ایک خواب تھا جو سچ کرکے دکھایا، انوشہ رحمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں انسانی خدمت کے جزبے سے ڈاکٹر بنناچاہتی ہے جس کے لیے وہ اپنی محنت جاری رکھیں گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں سنگوٹہ پبلک سکول کی طالبہ انوشہ رحمان نے 1098نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انوشہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی محنت سے وہ یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، انہوں نے کہا کہ امتحان کے لئے انہوں نے بہت زیادہ تیاری کی تھی  اور یہ اُسی کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے آج پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں انسانی خدمت کے جزبے سے ڈاکٹر بنناچاہتی ہے جس کے لیے وہ اپنی محنت جاری رکھیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More