سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا

میٹرک میں سنگوٹہ پبلک سکول اور انٹرمیڈیٹ میں ڈگری کالج مینگورہ نے میدان مارلیا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام )سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، جماعت دہم کے سالانہ امتحان 2021 سائنس گروپ میں کل 37604 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 36823 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ 98% رہا، جبکہ دہم کے آرٹس گروپ میں کل 5761 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں 5214 طلبہ و طالبات کامیاب رہے اور نتیجہ 90% رہا، اسی طرح جماعت دہم میں کل 43365 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 42037 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 97% رہا، انٹرمیڈیٹ 2021 کے سالانہ امتحان میں پارٹ۔ٹوکے میڈیکل گروپ میں کل 17356 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 16601 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 96% رہا، پارٹ ٹو انجینئرنگ گروپ میں کل 1975 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 1749 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 89% رہا، پارٹ ٹو کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 819 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 781 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 95% رہا، آرٹس گروپ میں کل 9216طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 8593 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 93% رہا، اسی طرح پارٹ ٹو میں کل 29355 طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا جن میں 27724 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 94% رہا،میٹرک کے نتائج میں پہلی پوزیشن چار طالبات اور ایک طالب علم نے حاصل کی، ایس پی ایس سوات کے طالبہ انعم خان، پبلک سکول سنگوٹہ کے طالبہ لائبہ بی بی،پبلک سنگوٹہ سکول کے طالبہ اسائش اسرا، پبلک سکول سنگوٹہ کے طالبہ انوشہ رحمان نے بالترتیب 1098 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، میٹرک میں دوسری پوزیشن چھ طلبہ و طالبات نے حاصل کی جسمیں ایس پی ایس سوات کے طالبہ عائشہ ناصر، گرلز کا سکول کے طالبہ جلوہ خان، ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کبل کے طالبہ حفصہ گل غوٹی، دی سوات گرائمر سکول سمبٹ کے طالب علم فیاض علی اور گورنمنٹ ہائی سکول اتروڑسوات کے طالب علم طارق عزیز، غزالی سکول سواڑی بونیز کے طالب علم احترام خان نے باترتیب1096 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن بیک وقت 17 طلباء و طالبات نے حاصل کی جنہوں نے بالترتیب 1094 نمبرحاصل کئے، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایک طالبہ اور چار طلباء ڈان کالج مینگورہ کے طالبہ ہاجرہ عظمت،ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم اسد اقبال، ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم عبد اللہ خان، ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم فرقان اللہ نے بالترتیب 1078 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن تین طلباء نے حاصل کی جسمیں کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم طارق علی، کیڈٹ کالج سوات کے علی احمداور کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم محمد طیب خان نے بالترتیب 1076 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ تیسری پوزیشن چار طلباء نے حاصل کی جسمیں ڈگری کالج مینگورہ کے طلباء سیدانعام اللہ، سعد وہاب، محمد شعیب اور عثمانیہ سکول بونیر کے طالب علم یعقوب خان نے 1074 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان، سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران، سوات بورڈ چیئرمین سید نبی شاہ، کنٹرولرعمر حسین نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More