ڈبلیو ایس ایس سی کے سیکڑوں سنیٹری ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر تین دن کے اندر ہماری تنخواہیں ہمیں ادا نہیں کی گئی تو ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، تمام ٹیوب ویلز بند ہوں گے اور کسی بھی جگہ پر صفائی نہیں ہوگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی کے سیکڑوں سنیٹری ورکرز نے اضافی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کے خلاف شدید نعر ہ بازی بھی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فضل رازق ، ڈاکٹر خالد محمود گجر اور دیگر نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق ملازمین کواضافی تنخواہیں دی جا رہی ہے جبکہ ڈبلیو ایس ایس سی کے سنیٹری ورکرز اور دیگر ملازمین گزشتہ تین ماہ سے اضافی تنخواہوں سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ہمیں ٹی ایم او کے پاس بھیجتی ہے اور ٹی ایم او ہمیں واپس ڈبلیو ایس ایس سی کے پاس جبکہ ہماری مسلہ جوں کا توں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے 85ورکرز گزشتہ کئی سالوں سے روزانہ کی اجرت پر کام کرتے ہیں جنہیں ابھی تک مستقل نہیں کیا جا سکا ، مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر تین دن کے اندر ہماری تنخواہیں ہمیں ادا نہیں کی گئی تو ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، تمام ٹیوب ویلز بند ہوں گے اور کسی بھی جگہ پر صفائی نہیں ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More