ابرار سکنہ رنگ محلہ کا قاتل گرفتار، آلہ قتل ،مقتول کے جیب سے لی گئی رقم بھی برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  گزشتہ روز تھانہ رحیم آباد کو اطلاع ملی کہ پنجیگرام کے علاقے میں TZجیپ میں ایک نعش پڑا ہے، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم فوری طور جائے وقوعہ پہنچ گئے تو واقعی ایک نان کسٹم پیڈ TZجیپ میں ایک جوان العمر لڑکا خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا۔مقتول کے بھائی زبیر علی کی مدعیت میں تھانہ رحیم آباد پولیس نے نامعلوم فرد/افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ایس ڈی پی اُو سٹی پیر سید خان کو فوری طور پر اصل ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ڈی پی اُو سٹی پیر سید خان نے ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو استوار کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزم سہاب خان ولد رستم خان عرف طوطا خان سکنہ محلہ گل مشال مینگورہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران انوسٹی گیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور مقتول کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی چلی آرہی تھی کچھ عرصے پہلے ہمارے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور موقع ملتے ہی ان کا قتل کیا، ملزم کے نشاندہی پر آلہ قتل تیز دھار چاقو اور سہولت کار اختر علی ولد محمد کرم ساکن اوڈیگرام جو کہ قاتل کا خالہ زاد بھائی ہے جس کے قبضے سے مقتول کے جیب سے لی گئی، رقم مبلغ 38430روپے برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More