سوات، کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کا سیدو شریف روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، سوات تعلیمی بورڈ کے خلاف نعرہ بازی

انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ ہمارے پرچوں کو دوبارہ ری چیک کریں اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کا سوات بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، کچہری چوک سے سیدو شریف تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سوات تعلیمی بورڈ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ سوات بورڈ کے نتائج میں ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہیں، انہیں کم نمبر دئے گئے ہیں جبکہ کمزور طلباء کو حد سے زیادہ نمبر دئے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پرچوں اور پوزیشن ہولڈرز کے پرچوں کو دوبارہ چیک کئے جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں، انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ ہمارے پرچوں کو دوبارہ ری چیک کریں اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔اس موقع پر سیدو شریف روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رہی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More