رحیم آباد پولیس کی کاروائی، اسلام آباد سے چوری شدہ گاڑی برآمد

گاڑی کی تلاشی لینے پر پچھلے سیٹ سے دوعدد نمبر پلیٹ ARF-813اور گاڑی کا اصل چیسس شیٹ برآمد کر لی گئی۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ امانکوٹ کے نزدیک ورکشاپ میں ایک مستری چیسس کے رد و بدل میں مصروف ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد پولیس ٹیم کے ہمراہ ورکشاپ نزد آمانکوٹ چوک پہنچ گئے توواقعی ملزم اسرار خان ولد شیر زادہ ساکن محلہ اسلام آباد رحیم آباد موٹر کار الٹس برنگ سفید کے چیسس تبدیل کرنے میں مصروف تھا۔گاڑی کی تلاشی لینے پر پچھلے سیٹ سے دوعدد نمبر پلیٹ ARF-813اور گاڑی کا اصل چیسس شیٹ برآمد کر لی گئی۔

موٹر کار الٹس کا اوریجنل چیسس کو بذریعہ وہیکل ویریفیکیشن سسٹم چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی تھانہ شالیمار ضلع اسلام آباد سے 14-09-2021کور چوری ہوئی ہے، جس کا اصل نمبر AFV-411 ہے اورتھانہ شالیمار میں چوری ہونے کا ایف آئی آر بھی درج رجسٹرڈ ہے۔ملزم اسرار کے قبضے سے چیس ٹمپرڈ کرنے کے آلات، نیا نمبر بنانے و دیگر آلات بھی قبضہ پولیس کی گئی۔ملزم اسرار کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں 471، 468، 420، A19ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...